• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی فنڈزبراہ راست دیئے جائیں،ڈپٹی میئر کا خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر ارشدوہرا نے میونسپل کمشنرکے بجائے ترقیاتی کاموں کے فنڈز براہ راست میئر یا ڈپٹی میئر کے نام جاری کرنے کے لیے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا، ذرائع کے مطا بق  صوبا ئی اے ڈی پی  فنڈز  براہ راست اسکیموں کے نام پر جا ری ہوتے ہیں ،کسی دوسرے پروجیکٹ کو جاری نہیں کئے جاسکتے جبکہ خط میں کچھ عرصہ قبل تعینات ہونے والے فنانشل ایڈوائزر کوفوکل پرسن مقرر کرنے کے لیے بھی  کہا ہے، ڈپٹی میئر ڈاکٹرارشدوہرا نے 18 اکتوبر کو سیکریٹری فنانس حکومت سندھ کے نام خط نمبر Secy/Dy.Mayor/KMC/219/2016 میں حکومت سندھ فنانس ڈپارٹمنٹ کی ایڈوائس کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ فنانشل ایڈوائزر خالدمحمودشیخ کوفوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو آئندہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی سمیت تمام فنڈز کے اجرا کے سلسلے میں تمام خط وکتابت کریں گے خط میں پرونشل اے ڈی پی بھی آئندہ میئر اور ڈپٹی میئر کے نام براہ راست جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، دریں اثناء اس خط سے ابہام پیدا ہوگیا ہے کیونکہ  ماضی میں حکومت تمام فنڈز میونسپل کمشنر یا ڈی سی او کے نام جاری کرتی رہی ہے ویسے بھی کوئی فنڈ کبھی بھی منتخب نمائندے کے نام براہ راست جاری  نہیں کیا جاتا وہ اس کی متعلقہ ٹھیکیداروں کو ادائیگی کی ضرور اجازت دیتا ہے لیکن فنڈ اس کے نام نہیں آتا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے اس خط پرنوٹس لیا ہے اور قانون کے مطابق فنڈ میونسپل کمشنر کے نام ہی جاری ہوں گے، صوبا ئی اے ڈی پی کے فنڈز ویسے بھی براہ راست اسکیموں کے نام پرہوتے ہیں جو متعلقہ منصوبے کے علاوہ کسی دوسرے پروجیکٹ کو جاری نہیں کئے جاسکتے اب دیکھنا ہے کہ حکومت اس خط پر کیا جواب یا کارروائی کرتی ہے۔
تازہ ترین