• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا ٹیکس کیس ، چیف جسٹس منصور علیشاہ کا حکومت اور ریونیو اتھارٹی کے جواب داخل نہ کرنے پر اظہار برہمی

لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وکلا سروسز پر 16 فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف درخواست پر نے پنجاب حکومت اور  ریونیو اتھارٹی سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ بار اور ٹیکس بار کی ایک ہی نوعیت کی دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی، جس میں وکلا کی سروسز پر 16 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور ریونیو اتھارٹی کے جواب پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ درخواست گزار تنظیموں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ وکلا کی سروسز پر سیلز ٹیکس لگانا سستے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ وکلا نے استدعا کی کہ وکیلوں کی سروسز پر 16 فیصد سیلز ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین