• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کروانے کیلئے درخواست

لاہور( خبرنگارخصوصی )سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا. عدالت نے درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ علی گیلانی کا نام  کسی جواز کے بغیر  ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور چار سال سے نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل علی موسی گیلانی کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے. ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو 19 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
تازہ ترین