• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر) مصطفیٰ ٹائون کے علاقہ ایجوکیشن ٹائون میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 42 سالہ خاتون کو قتل کردیا گیا منور سلطانہ پراپرٹی ڈیلر عبدالرزاق کی بیو ی تھی نامعلوم شخص نے گھر کی گھنٹی بجائی جیسے ہی منور سلطانہ نے باہر دیکھنے کی کوشش کی تو نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی دو گولیاں خاتون کے سر میں لگیں اور وہ ہلاک ہوگئیں مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔
تازہ ترین