• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ کیلئے 3 ماہ میں سینٹرل لیبارٹری کے قیام کی رپورٹ طلب

لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نےچیف سیکرٹری پنجاب سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے تین ماہ میں سینٹرل لیبارٹری کے قیام کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے مقامی شہری زبیر خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تحفظ ماحولیات قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آبی،ماحولیاتی اور پانی کی آلودگی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ سماعت کے دوران ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات پیش ہوئے اور بتایا کہ وزیر سیکرٹری پنجاب نے تحفظ ماحولیات کے لیے 158 ملین کی رقم مختص کر دی ہے۔ ڈی جی نے یقین دہانی کرائی اس رقم سے ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے سینٹرل لیبارٹری قائم کی جائے گی جو تین ماہ میں کام شروع کر دے گی۔ چیف جسٹس نے سینٹرل لیبارٹری کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔
تازہ ترین