• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت پانے والے ڈکیتی مزاحمت پرقتل کے 2ملزم ہائیکورٹ سے بری

  لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کےدو رکنی بنچ نےسزائے موت کی دو قیدیوں محمد اقبال اور عبدالرزاق کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست گزاروں کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دونوں قیدیوں کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا لاہور میں محمد یسین کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے، مدعی نے دونوں قیدیوں کو تتیمہ بیان میں نامزد کیا، تتیمہ بیان کے بعد ملزموں کی شناخت پریڈ نہیں کی جا سکتی لیکن ٹرائل کورٹ نے صرف شناخت پریڈ کی بنیاد پر دونوں قیدیوں کو موت کی سزا سنائی، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ چشم دید شہادت کیس ثابت نہ کر سکے تو صرف برآمدگی کی بنیاد پر بھی موت کی سزا نہیں سنائی جا سکتی لیکن اس کیس میں یہ اصول بھی استعمال کیا گیا۔
تازہ ترین