• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات پر 50فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست،سیکرٹری پٹرولیم کی طرف سے جواب داخل

 لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور ناقص پیٹرول کی درآمد کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نصر احمد نے سیکرٹری پیٹرولیم کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اختیار رکھتی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس اوگرا کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین