• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نئے لیبر لاز کی بےقاعدگیوں کو دور کیا جائیگا،مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے  قانون مرتضیٰ وہاب  نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ میں نئے متعارف کرائے گئے لیبر لاز میں سے تحفظات اور بے قاعدگیوں کو دور کر کے  نجی شعبے کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے صوبہ سند ھ میں معاشی اور سماجی ترقی میں مدد ملے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کوا نٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام  مقامی ہوٹل میں منعقدہ انٹر نیشنل ہیومن ریسورس کانفرنس 2016سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ لیبر لاز میں تبدیلی کے لئے ایمپلائز اپنی تجاویز پیش کریں ان پر حکومت غور کرے گی ،اس موقع پرسیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز عبدالرحیم سومرو،آئی ایل او اسلام آباد کی کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرنسٹنسن،خواجہ محمدنعمان، صوبائی سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی، کے پی کے حکومت کے عالمگیر شاہ، ڈائریکٹر ڈی ای سی پی پال وہائٹ ، ڈائریکٹر جنرل آف پاکستان ایمپلائز فیڈریشن آف سیلون کنشکا ویرا سنگھے اور پی ڈبلیو ایف کے سیکریٹری ظہور اعوان نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں نجی شعبے میں بہترین ایچ آر پریکٹیس پر عمل کرنے والی کمپنیوں کو ای ایف پی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
تازہ ترین