• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی انشورنس محتسب نے پالیسی ہولڈرز کو 8ملین روپے کلیمز کی ادائیگی کرادی

کراچی(پ ر)2016کی تیسری سہ ماہی مدت تک 208 انشورنس کلیمز کے کیسز کو نمٹاتے ہوئے پالیسی ہولڈر کو کلیمز تصفیے کی صورت میں 8 ملین روپے رقم کی ادائیگی کرائی گئی۔اسطرح رواں سال کی مذکورہ بالا مدت تک انشورنس محتسب احکامات کے تحت مجموعی طور پر 113ملین روپے کلیمز کی ادائیگی کرائی گئی ۔وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اسی عرصے میں گذشتہ سال کی 263 شکایات کے مقابلے میں 54 فیصد اضافے کے ساتھ آج تک 494 شکایات موصول ہوئیں ۔ 2016 میں اب تک رجسٹرڈ کرائی جانے والی نئی شکایات کی شرح 494 تک پہنچ گئی ہے ۔ تین کیسز میں وفاقی انشورنس محتسب کے احکامات کو نظر ثانی درخواست کے ذریعے صدر مملکت کے اپیلنٹ فورم پر چیلنج کیا گیا جو کہ فائنل اپیلنٹ اتھارٹی ہے ۔صدر مملکت نے مذکورہ نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے انشورنس محتسب کے حکم کو برقرار رکھا ۔
تازہ ترین