• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کی جانب سے ستمبر میں 481کمپنیوں کی رجسٹریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ستمبر میں 481کمپنیاں رجسٹر کیں۔  رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 87 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ‘ گیارہ فی صد سنگل ممبرجبکہ باقی 3 فی صد میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد80ہے تجارت کے شعبے میں 62‘انفارمیشن ٹیکنالوجی میں43‘ تعمیرات میں 42‘ سیاحت میں 29 ‘کھانے پینے ومشروبات میں21‘ رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ میں ،17 ایندھن اور توانائی میں 16 ‘ کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ اور ادویہ سازی میں 13,13 ‘ تعلیم میں12 ‘ ٹیکسٹائل میں11 ‘پاور جنریشن اور انجینئرنگ میں 10,10  اور 102 کمپنیاں دوسرے مختلف شعبوں اور 5غیر ملکی کمپنیاں اسلام آباد‘ کراچی اور لاہور آفس میں رجسٹر ہوئیں۔
تازہ ترین