• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں پر پابندی، عامر خان کا خاموش رہنے کا فیصلہ

ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے مامی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی اسکریننگ نہ کرنے اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز پر ملنے والی دھمکیوں پر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 18ویں جیو مامی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عامر خان سے پاکستانی فلم کی اسکریننگ کی مخالفتاور فلم اے دل ہے مشکل کے تنازع کے حوالے سے جب پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ ’مامی سے پوچھو‘ اور چلےگئے۔کچھ عرصہ قبل عامر خان بھارت میں موجودعدم برداشت کے بارے میں بیان کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے تھے۔51 سالہ اداکار مامی فیسٹیول میں فاطمہ شیخ اور ثانیہ ملہوترہ کے ہمراہ آئے تھے جنہوں نے فلم دنگل میں گیتا پھوگٹ اور ببیتا کماری کا کردار ادا کیاہے۔فلم میں عامر خان پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ بنے ہیں جو اپنی بیٹیوں کو فن پہلوانی کی تربیت دیتا ہے۔فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد کہا جارہا ہے کہ یہ سلمان خان کی سلطان سے مماثلت رکھتی ہے،جب اس بارے میں عامر خان سے سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا کہ ایسا نہیں ہے،جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوجائے گا۔دریں اثناء فلمساز انوراگ کیشپ جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے اعتراض کیا تھا اور بعد ازاں انہیں اپنے اس مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں خاموش رہے، جب ان سے ان کی رائے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کیمروں کی جانب دیکھا، اپنے ہاتھ باندھے اور چلے گئے۔
تازہ ترین