• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ اداکار پیئرس براسنن مضر صحت پان مصالحے کی تشہیرپر افسردہ

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)مضر صحت پان مصالحہ بنانے والی بھارتی کمپنی نے جیمز بونڈ کا شہرہ آفاق کردار نبھانے والے ہولی وڈ اداکار پیئرس براسنن کو ماموں بنا دیا۔حالیہ انٹرویو میں پیئرس براسنن نے گذشتہ دنوں دکھائے جانے والے مضر صحت پان مصالحے کے اشتہار پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے غیر قانونی طور پر ان کی تصویر کا استعمال کیا ہے جس پر وہ افسردہ اور حیران ہیں۔امریکی میگزین کو انٹرویو میں پیئرس براسنن کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق کمپنی سانس کو تازہ دم کرنے والی اشیاء میں انکی تصویر استعمال کرے گی تاہم کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ا س اشتہار سے انکی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہ کمپنی سے جلد مضر صحت پان مصالحے کے اشتہارات سے اپنی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔
تازہ ترین