• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(ایجنسیاں) پالتو جانور اور پرندے پالنے کا شوق توبہت سے لوگوں کو ہے مگر پاکستانی اداکارہ رابی پیرزادہ کو سانپوں سیے پیار ہے اور انہوں نے اپنے گھر میں چار سانپ پال رکھے ہیں۔رابی پیرزادہ کا کہناہے کہ بچپن سے ہی انہیں سانپ پالنے کا شوق ہے ،’’میں جب بہت چھوٹی تھی تب سے ہی سانپوں سے پیار کرتی ہوں ‘‘مگر میرے والدین اس خطرناک شوق کے حق میں نہیں تھے اور مجھے سانپوں کے بارے میں سوچنے سے بھی روکتے تھے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ والدین کے منع کرنے کے باوجود مجھے اس لمحے کا انتظار تھاکہ میں سانپوں کا شوق پورا کر سکوں۔ ’’میرے سانپ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں ‘‘اوراب میں اپنے سانپوں سے اس بہت آشنا ہو چکی ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمرے میں داخل ہوتے ہی اپنے سانپوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہو اور وہ مجھے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ، میں ذاتی طور پرانکا خیال رکھنے کی پوری کوشش کر تی ہوں کیونکہ میرے سانپ صرف مجھ سے ہی آشنا ہیں۔
تازہ ترین