• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈاداکارہ شیلین وڈلے مقدمے سے بری

لاس اینجلس(جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ شیلین وڈلے ڈکوٹاایکسز پائپ لائن کی تعمیر میں مجرمانہ مداخلت کے مقدمے سے بری ہوگئیں، یو ایس میگزین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈکوٹاایکسز پائپ پرامن احتجاج کے بعد 24 سالہ اداکارہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور ان پر ایک الزام مجرمانہ مداخلت اور ایک الزام شورش پید ا کرنے کا تھا۔فلم ڈاائیورجنٹ کی اسٹار 100 مظاہرین کے ہمراہ تھیں، جن میں سے 26 کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جنہوں نے مجوزہ منصوبے کے خلاف سائٹ پر جاکر اپنے مؤقف کا اظہار کیا،جس کا مقصد میسوری دریا کے ذریعے خام تیل کو شمالی ڈکوٹا بیکن سے جنوبی ڈکوٹاسے ہوتے ہوئے خام تیل کی مواصلات ہے۔مظاہرین کو خدشہ ہے کہ اس منصوبے سے اسٹینڈنگ راک کمیونٹی جو دریا سے ایک میل کے دور قیام پذیر ہے ،کے پینے کے پانی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی اور ساتھ ہی ساتھ دریاؤں کے ایکو سسٹم کو بھی نقصان پہنچے گا۔جبکہ اداکارہ کی غلطی یہ تھی کہ اداکارہ بدھ کو عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جگہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔مقدمہ پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اگر اداکارہ پر الزام ثابت ہوجاتا تو انہیں 60 دن قید اور 3ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد ہوتا۔ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس اقدام کا نوٹس لے لیا گیا ہے، کیونکہ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے پائپ لائن منصوبے کو روک دیا ہے اور تعمیراتی کمپنی کو کنسٹرکشن کا کام معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ فیس بل لائیو چیٹ پر اداکارہ جنہوں نے احتجاج کیا اور اس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری ہوئی، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی شہرت کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے اپنی وڈیو میں کہا کہ مجھے سب کے ساتھ گرفتار کیا گیا کیونکہ میں مشہور ہوں اور کیونکہ 40ہزار افراد مجھے دیکھ رہے تھے۔
تازہ ترین