• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، اورنگ زیب لغاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف سینئر اداکار اورنگ زیب لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلمی صنعت کی ترقی کے لیے ٹھوس اور موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔ پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہم نے ابتداء سے ہی اپنی منفرد شناخت اورانداز مرتب کیے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں ایک خصوسی نشست میں بتائی، اورنگ زیب لغاری ان دنوں یہا ں مختلف ریکارڈنگز کے سلسلہ میں یہاں مصروف ہیں۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے بتایا کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے نے مختلف ممالک کے ڈراموں میں برسوں پہلے اپنی شناخت بنائی اور اب تک سب میں منفرد ہے اسی لیے ہمارے ناظرین کو دیگر ممالک کے ڈرامے متاثر نہیں کرتے۔ ترکی کے ڈرامے بھی ناکام رہے ۔ اور نگ زیب لغاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلی وژن کے اجرا ہی سے ہمارے پروڈیوسرز، دایریکڑز اور ایکڑز نے خود کو منوانے کے لیے سخت محنت کی ۔ ادب کے کلاسکس سے ڈرامے تیار کیے گئے جس سے ڈرامے کا حقیقی تاثر قائم ہوا۔ آج چینلز کی بھرمار میں بھی ہمارے فنکار اپنے کام سے پہچانے جاتے ہیں۔
تازہ ترین