• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلر چند گھنٹوں میں 30لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔بولی وڈ اسٹار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتاہے جب کہ سلو میاں کی فلم ’’سلطان‘‘ کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم نے ٹریلیر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے فلم کے ٹریلیرکو بے حد پسند کیا جاریا ہے جسے چند گھنٹوں میں ہی یو ٹیوب پر30لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
تازہ ترین