• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یہاں اچھی اور بین الاقوامی معیار کی فلمیں بن رہی ،ثناء

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) معروف اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران کے خاتمہ کے بعد ہمارے یہاں اچھی اور بین الاقوامی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں۔ سینئر ہدایتکار بھی جدید اور اہم موضوعات پر فلمساز ی کر رہے یہ صورت حال خوشگوار اور اطمینان ہے۔فلمی صنعت کی بہتری کے لیے اس کی ضرورت بھی ہے۔ میں نے اپنے اب تک کے فنی کیریر میں ہمیشہ معیاری اور موثر سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کو ترجیح دی ہے ۔ جرار رضوی کی فلم جب تک ہیں ہم بہت مختلف اور اہم موضوع کی حامل فلم ہے ۔ یہ بات انہوں نے یہاں ایک کمرشل کی ریکارڈنگ کے موقع پر گفتگو میں کہی ۔ اداکارہ ثناء نے بتایا کہ فلم جب تک ہیں ہم کی تمام تر فلمبندی ابھی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے۔آئندہ ہفتہ توقع ہے کہ پوسٹ پروڈکشن کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، انہوں نے بتایا ان کے ہمراہ اس فلم میں ببرک شاہ، عالم بابر ، شفقت چیمہ اور دیگر ہیں ۔
تازہ ترین