• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسہ کے پرنسپل کی بازیابی کیلئےدرخواست پر مدعاعلہیان کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے مدرسہ اقرا روضتہ اطفال کے پرنسپل قاری سیف الرحمٰن کی بازیابی کے لیے  جلال الرحمٰن کی آئینی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 24اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں،فاضل عدالت نے مدعاعلہیان کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے،قبل ازیں درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے آئینی درخواست میں ہوم سیکرٹری سندھ ،ڈی کی جی رینجرز اور آئی جی سندھ و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی قاری سیف الرحمٰن ،مدرسہ اقرا روضتہ اطفال کے پرنسپل ہے اوروہ یکم اکتوبر کو گھر سے معمول کے مطابق گیا تھا تاہم اس کے بعد بھائی واپس نہیں آیا ،انہیں خدشہ ہے کہ ان کے بھائی کوقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اٹھا یا ہے اور اس کے بھائی کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جاسکتا ہے ،لہذا استدعا ہے کہ ان کے بھائی کو بازیا ب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ 
تازہ ترین