• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹکرائو کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس سے ملک کو نقصان ہوگا ،حکومت اور اپوزیشن پاناما لیکس سمیت کرپشن کے ذریعے ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں ،کرپشن کا دروازہ بند کئے بغیر غربت اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے،کرپشن زدہ دولت ملک کے خزانے میں واپس آجائے تو پاکستان سے غربت ختم اور قرض دینے والا ملک بن جائیگا ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے بنیادی ومعاشی مسائل حل کئے جائیں ،دنیا کا نقشہ تیزی سے تبدیل ہورہا ہے زمینی حقائق کو سامنے رکھے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ،عدلیہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز بنائے تو اس سے بہتر نتائج حاصل ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین