• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں بھرتی 482 سابق فوجی جوانوں کے دستے کی پاسنگ آوٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 482 سابق فوجی جوانوں کے دستے کی دوسری پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقدہوئی، پاسنگ آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو سندھ میں سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے ،اس موقع پرچاک وچوبند داہلکاروں نے دہشت گردی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بے نظیر بھٹو رایلٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں جمعے کو 482سابق فوجی جوانوں پر مشتمل دوسرے ریکروٹ بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوسی ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس ڈاکٹر محمد امین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پاک چین راہداری کی سیکیورٹی کے لئے ان جوانوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے، سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے لئے سندھ پولیس کی اسامیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ، سیکیورٹی کے لئے فوری اہلکاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے تربیت یافتہ پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کا تعین کیا گیا ۔کئی ملکی دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شروع کیا گیا سی پیک منصوبہ انتہائی حساس نوعیت کا حامل ہے اسکی سیکیورٹی کے لئے بھرتی کئے گئے اہلکار بھی پر عزم ہیں، سندھ میں سی پیک کے گیارہ منصوبوں پر کام جاری ہے ، اورپاک چین راہداری میں 3ہزار 5سو چینی افراد کام کر رہے ہیں۔ 
تازہ ترین