• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارجڈ پارکنگ، زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے اورنگی ٹائون بلوچ گوٹھ  میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد بھینسوں کے باڑے مسمار کردیئے اور9بھینسیں اٹھا کر کانجی ہائوس کیٹل کمپائونڈ گارڈن ایسٹ میں جمع کروادیں،آپریشن کی مشترکہ نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر مظہر خان اور اسسٹنٹ کمشنر اورنگی سب ڈویژن کراچی ویسٹ ہشام مظہر قریشی نے کی جبکہ اس موقع  پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ان باڑوں کے باعث علاقے میں گندگی اور سخت تعفن پھیل رہا تھا علاقہ مکینوں کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئےکارروائی کی گئی دریں ا ثناڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے محکمہ چارجڈ پارکنگ کو ہدایت کی ہے کہ چارجڈ پارکنگ کے لئے مختص مقامات سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والے ٹھیکیداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے،ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ مختار حسین نے ڈپٹی میئر کراچی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مقرر کردہ فیس سے زائد رقم ہرگز ادا نہ کریں انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کے لئے فیس 5 روپے اور کار کے لئے  20 روپے مقرر ہے۔
تازہ ترین