• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ نے 10 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری کردئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جمعے کو دس ڈی ایس پیز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں،سینٹرل پولیس آفس (سی پی او )سے جاری حکم نامے کے مطابق خالد خان کو  ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ،راجہ ارشد حیات کو ایس ڈی پی اوبن قاسم،صابر خاصخیلی کو ایس ڈی پی او سروے ایس بی کراچی،سید رحیم شاہ کو  ایس ڈی پی او نیو ٹائون،آغا اصغر پٹھان کو ایس ڈی پی او گلشن اقبال،خلیل کھیڑو کو ایس ڈی پی اوانویسٹی گیشن ٹندو محمد خان،عبدالحلیم جانوری کو ایس ڈی پی اوننگ شریف،پیر الھ رکھیو کو ایس ڈی پی اوشجاع آباد،ابرار ایم اعوان کو ایس ڈی پی اوپبلک کمپلینٹ سیل حیدر آباد اور ملک ممتاز کو ایس ڈی پی اوٹریفک ملیر تعینات کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین