• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے258،ضمنی انتخاب کیلئے جمع 27 میں سے2کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران  جمع شدہ 27 کاغذات نامزدگی میں سے دو امیدوارو کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے مسترد کئے جانے والے کاغذات  ایم کیو ایم کے عمر خطاب اور آزاد امیدوار جمیل اقبال کے تھے عمر خطاب کے کاغذات  عمر کم ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے جبکہ جمیل اقبال کے کاغزات درست نہیں تھے،پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف ، ایم کیو ایم پاکستان، جمعیت علماء اسلام،پاسبان،پاکستان سنی تحریک ،پاکستان رائے حق کے اورآزاد۲۵امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے ،الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 258کراچی پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 27امیدواروں نے 28 کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن میں پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ،محمد پرویز،نعمان عبداﷲ مراد اورقادر بخش بلوچ، مسلم لیگ(ن) کے شاہد آرائیں ، قادر بخش بلوچ، اور محمد خان ،تحریک انصاف کے نثار اعوان ،ہادی بخش ، نیاز احمد ،محمد حنیف بنگش اور منصور سیال ،ایم کیو ایم پاکستان کے منظور احمد جوکھیو،ممتاز علی عمرانی اور عمر خطاب ،جمعیت علماء اسلام(ف) کے مولانا اکرم شاہ ، پاکستان سنی تحریک کے منور علی گبول ، ،پاکستان رائے حق کے محمد اشرف میمن ، پاسبان کے عرفان عثمان ،آزاد امیدوار مولانا تاج محمد حنفی ، جام عبدالکریم بجار ، فیروز علی ،شاہ ولی اﷲ ،عمار عبداﷲ بلوچ(عبدالحکیم بلوچ کے فرزند)، آکھائی بہادر ، ریحان احمداور جمیل اقبال شامل ہیں،انتخابی شیڈول کے مطابق  منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں  26اکتوبر تکجمع اور 29اکتوبر کو ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے، یکم نومبر تک امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے اور 2نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ،جبکہ 22نومبر کو پولنگ ہوگی،یہ نشست مسلم لیگ(ن) کے وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے ۔  
تازہ ترین