• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ میں اسکریپ کا ریکارڈمرتب نہ کئے جانے کا نوٹس، رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے واٹربورڈ کے مختلف ڈویژنوں اور دفاتر میں پڑے اسکریپ کا ریکارڈ مرتب نہ کئے جانے  کا سخت نوٹس لیا ہے ،تین یوم میں رپورٹ طلب کرلی گئی ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکریپ کی قواعد کے مطابق نیلامی کے لئے فوری اقدامات کریں،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اور چیف انجینئر الیکٹریکل و مکینیکل واٹربورڈ کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو نے اپنی  زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واٹربورڈ کے مختلف ڈویژن دفاتر پمپنگ اسٹیشنز اور دیگر تنصیبات پر عرصہ سے موجود ناقابل استعمال مشینری ،گاڑیوں ،موٹروں ، جنریٹرز ، پائپ ، والوو سمیت دیگر کا اسکریپ عرصہ سے کے بارے میں رپورٹ مرتب کرنے اور اس کے قابل و ناقابل استعمال ہونے کے بارے میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی ،جبکہ  اسکریپ کے قواعد و قوانین کے تحت نیلام عام کیلئے ضروری کارروائی کیلئے بھی کہا گیا تھا تاہم اس کے بعد بھی کئی بار یاد دہانی کے باوجود  ان احکامات پر اب تک کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ضروری امور میں غیر ضروری تاخیر پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ، تمام اسکریپ کو نیلام عام کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین