• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور عمران خان بند گلی میں پھنس چکے،نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان دونوں بند گلی میں پھنس چکے ہیں ، نواز شریف کے بعد ایک آمر کے ریفرنڈم کے حمایتی عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے خود کو مودی کا یار ثابت کیا ہے  یہ دونوں مزید ملک کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے جمعہ کو پیپلز سیکریٹریٹ  اور اپنی رہائش گا ہ پر مبارکباد کے لیئے آنے والے کارکنان سے بات چیت خطاب کرتے ہوئے کیا،نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پارٹی کارکنان آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری کرلیں ، 2018ء کے انتخابات کا دن ملک بھر میں تیر کی فتح کا دن ثابت ہوگا اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے،انھوں نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات تسلیم کرلے ورنہ 27دسمبر کے بعد نواز شریف کو بند گلی سے بھی نکلنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ نواز شریف خود کوبھی احتساب کے لیئے پیش کریں  پیپلز پارٹی انھیں بھاگنے نہیں دے گی۔
تازہ ترین