• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے،مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین  سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں، شہریت کی منسوخی اور شیڈول فور جیسے  اقدامات حق بات کہنے سے نہیں روک سکتے۔ ظالم اور مظلوم کو ایک ہی صف میں کھڑا کرکے انصاف کا قتل کیا گیا۔ ہم نے سیکڑوں معصوم شہداء کے جنازوں کو کاندھا  دیا مگر آج تک قانون کو نہیں توڑا، دھرنے سے لے کر لانگ مارچ تک ہمیشہ پرامن احتجاج کیا،انہوں  نے کہا کہ حکومت اور اداروں کے غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے، اور عوام کی عدالت میں جائیں۔ آج بھی دھشت گردوں کی ہمدرد حکومت سے یہی سوال ایک بار پھر پوچھنا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے شکار اسی ہزار بے گناہ پاکستانیوں کو آخرانصاف کب ملے گا، وطن عزیز پاکستان کو دہشت گردی سے کب نجات ملے گی۔
تازہ ترین