• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے تسلسل کو روکا جائے،علامہ حسن ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے تسلسل کو روکا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شہر میں بد امنی کی تازہ لہر تشویشناک ہے،خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں اور عزاداران پر ہونیوالے حملے انتہائی افسوسناک ہیں ،ہم اسکی مذمت کرتے ہیں حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گرد اور ملک دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کریں  تاکہ شہر کو امن کا گہوارا بنانے میں مدد مل سکے ۔
تازہ ترین