• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیزآباد، فیڈرل بی ایریا ،متعدد اسکولوں کے سامنے کچرا جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں کی جانب سے صفائ نہ ہونے اور علاقے کو نظر انداز کئے جانے کے باعث عزیزآباد، فیڈرل بی ایریا کا گندا ترین علاقہ بن گیا ہےعزیز آباد کے سنگم پر واقع سرکاری اسکول کراچی اکیڈمی، دہلی ایکسٹینشن اسکول ،دہلی کالج، وائٹ ہاوس گرامر اسکول، نیشنل یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن ورکس کے دفتر کے اطراف مین گندگی کے ڈھیر جمع ہیں، چاروں کونے کچرا کنڈی مین تبدیل ہوچکے ہیں، نکاسی آب کا نالہ گندگی کے ڈھیر سے بھر چکا ہے، قریبی واقع میدان جہاں طلبہ کھیلا کرتے تھے، عید الاضحی میں الائشین ڈالنے کے لئے کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے جب کہ میدان میں قبضہ مافیا نے  دکانیں بھی تعمیر کردی ہیں جہاں پرانا فرنیچر فروخت ہورہا ہے، ، کچرا نہ اٹھنے کے باعث روزانہ آگ لگادی جاتی ہے جس کا زہریلا دھواں کلاس روم تک جا پہنچتا ہے جس کی وجہ سے اکثر کلاسیں ختم کردی جاتی ہیں  نو بیت یہاں تک آگئی ہے کہ سڑک تک پر کچرا اگیا ہے اور اب کچرے پر سے گاڑیاں بھی گزرتی ہیں لیکن کچرا نہیں اٹھایا جاتا۔
تازہ ترین