• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 116 ہوگئی، مرض دیہات میں تیزی سے پھیل رہا ہے

بدین ( نامہ نگار) تھر کے صحرا میں ڈینگی کے مچھر نے بھوک پیاس کے ستائے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے چھاچھرو کے دو دیہات سے شروع ہونے والے ڈینگی کے مرض نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ تحصیلون کے درجنوں دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 116تک جا پہنچی ہے ، صحرائے تھر میں ڈینگی کا مچھر بے قابو ہو گیا ہے اور چھاچھرو کے دو دیہات میں ڈینگی کی تصدیق کے بعد نہ صرف متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلکہ ڈینگی کا مچھر مختلف دیہات میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے محکمہ صحت تھر پارکر کے مطابق چھاچھرو ، ڈیپلو ، مٹھی ،ڈاہلی کے بعد اب ننگر پارکر کے دیہات میں بھی ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو ئی ہے جہاں سے متاثرہ افراد سرکاری و نجی اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں اطلاعات کے مطابق یکم ستمبر سے تاحال ایک سو سولہ افراد کو ڈینگی کی تصدیق ہو ئی ہے جنہیں حیدر آباد اور کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے متاثرہ افراد میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ننگر پارکر کے گاؤں میں ایک بچی کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں تاہم محکمہ صحت اسکی تصدیق نہیں کرتا اطلاعات کے مطابق چھاچھرو اسلام کوٹ اور مٹھی کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں کی تعداد اسی سے زائد ہے جبکہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں سے ڈینگی کے شبہ میں بڑے شہروں کو منتقل کئے جانے والے مریضوں کی تعداد بھی ایک سو سے زائد ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کی جانب سے علاقہ میں معائنہ کے لئے بھیجی جانے والی ٹیم کے ترجمان ڈاکٹر عبدالسلام راحموں نے جنگ کو بتایا کہ دیہات میں ٹینکوں میں بارش کا پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے جو علاقہ مکین پینے کے لئے استعمال کرتے ہیں جن میں ڈٰنگی کا مچھر افزائش پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس پانی کے نمونے حاصل کئے ہیں جس میں ڈینگی مچھر کو لاوا ملا ہے دوسری جانب ملیریا کنٹرول پروگرام کی ٹیم نے بھی چھاچھرو اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت تھر کی انتظامیہ ،ضلع کونسل کے نائب چئیرمین کنور کرنی سنگھ ،چئیرمین ٹاؤن کمیٹی چھاچھرو قمر الدین راحموں اور دیگر معززین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت ملیریا کنٹرول پروگرام کی انچارج ڈاکٹر ناہید جمالی نے کی اس موقع پہ متاثرہ دیہات میں فوری اسپرے کرانے کی ضرورت پہ زور دیا گیا رابطہ کرنے پہ ڈی ایچ او تھر ڈاکٹر چندر گورمانی نے ستر سے زائد مریضوں مین ڈینگی کی تصدیق کی انکا کہنا تھا کہ متاثرہ دیہات میں اسپرے کے لئے ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیںجبکہ متاثرہ دیہات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی دیہات میں تاحال اسپرے نہ کرایا گیا ہے۔
تازہ ترین