• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

خیرپور +کوٹری +نواب شاہ(بیورو رپورٹ +نامہ نگاران )خاتون کی تشدد زدہ لاش بر ٓا مد، مختلف وا قعا ت میں 3افرادہلاک ، 8زخمی۔ خیرپور۔گاڑھی موری کے قریب دریائے سندھ کے بائیں کنارے کیلوں کے باغ سے پولیس کوخاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے پولیس کے مطابق خاتون کے قریب پڑے ہوئے کاغذات پر مقتولہ کام نام پٹھانی ساکن شکارپور درج دیکھ کر شکارپور پولیس کے ساتھ رابطہ کیا گیا جس پر مقتولہ کے ورثاء خیرپور پہنچ کر مقتولہ کی لاش شکارپور لے گئے ʼ دوسرے واقعے میں خیرپور شہر کے اوستہ گاہی محلے میں پولیس اہلکار غلام اصغر نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کر نے کی کوشش کی جس کو نازک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا۔جبکہ تیسرا واقعہ کوٹ ڈیجی کے قریب گوٹھ جھنگو میں ہوا جہاں پلاٹ کے تنازع پر وسان اور چنہ برادریوں کے گر وپوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے ۔کوٹری۔سبحان اللہ کالونی میں 28سالہ خاتون شبانہ شاہانی گھر میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کے الزام میں اسکے شوہر نواز کو حراست میں لے لیا ہے ۔ٹنڈومحمدخان ۔سماج دشمن عناصر اور مختلف گاڑیوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن میں عبدالرزاق شیدی سے 2سوگرام چرس،جیل چانڈیو سے 10 لیٹر کچی شراب،امیت کمار سے 3سومین پوڑی،لال چند کولہی سے 10لیٹر کچی شراب،قادر سومر سے2سو25گرام چرس،محمد عرس جماری سے ٹی ٹی پستول اور مطلوب ملزم حیدر ملاح کو گرفتارکرکے 13.ڈی سمیت دیگر میں چالان کردیا گیا جبکہ گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ،بلیک شیشے،اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے ۔ڈگری۔گھریلو پریشانیوں کے باعث پانچ بچوں کی ماں نیلاں زوجہ بھیرو کولھی نے گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کر لی۔ٹنڈوالہ یار ۔ سول اسپتال کے گیٹ کے باہر سے گزنے والے گندے نالے سے نو زائیدہ بچے کی لاش برآمدہو ئی ہے ۔نواب شاہ۔مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ قاضی احمد قومی شاہراہ پر دو ٹریلروں کی ٹکر میں کلینر لعل زمین آفریدی،گاؤں سوائی تالپر میں لفٹ مشین کے نیچے دب کر نوجوان رحیم بخش خاصخیلیجبکہ رکشا اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے زاہد آرائیں اور رحیم بخش رند زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین