• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کھپرو (نامہ نگار) کھپرو کے نواحی گوٹھ ملوک مہرمیں پانچ سالہ بچی بندیا ولد ہر چند مینگھواڑ کو ایک سال پہلے دل میں سوراخ کا انکشاف ہوا جس کےبعداس کا علاج کرایا گیا لیکن ؤہ صحت یاب نہیں ہوسکی۔ بندیا کے والد کا کہنا ہے  کہ اس نے بچی کے علاج کے لئے گھر میں جو کچھ تھا لگا دیا۔لیکن اب بچی پانچ سال کی ہو گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا علاج صرف بھارت میں ہوسکتا ہے ۔جس کے لئے لاکھوں روپے خرچ ہونگے ۔ہرچند منگھواڑ نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، اور دیگر مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کی بچی کے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے ۔
تازہ ترین