• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجبات کی وصولی کیلئے 400سرکاری کنکشنز منقطع کئے ہیں،سپرنٹنڈنگ انجینئر

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) سیپکو کی جانب سے نجی نا دہند صارفین کے خلاف مہم کے بعد اب سرکاری محکموں کے خلاف بھی واجبات کی وصولی کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ایک ملاقات میں سیپکو لاڑکانہ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر نذیر احمد سومرو نے بتایا کہ لاڑکانہ ریجن کے پانچ اضلاع میں مختلف سرکاری محکموں سے پندرہ ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے لئے چار سو سرکاری بجلی کے کنکشن فوری طور پر منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ ان محکموں میں بلدیاتی اداروں کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ،روڈز،تعلیم اور دیگر محکمے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان محکموں کو سیپکو کی جانب سے متعدد بار اپنے واجبات ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا جاتا رہا لیکن ان محکموں کے سربراہوں نے سیپکو کے واجبات کی ادائیگی میں کوئی دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جن اضلاع میں سرکاری محکموں کے کنکشن کاٹے گئے ہیں ان میں لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور،کندھ کوٹ کشمور اور ضلع قمبر شہدادکوٹ شامل ہیں۔
تازہ ترین