• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کے پی پی سندھ کا صدر مقرر ہونے پر اظہار مسرت

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینیر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کو پی پی پی سندھ کا صدر نامزد کرنے پر سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی کارکنان نے اظہار مسرت کیا جبکہ پی پی کے سابق صوبائی وزیر سید علی نواز شاہ رضوی ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضوی ،ایم این اے عبد الستار بچانی کی جانب سے بچانی ہاوس ،صوبائی وزیر امداد پتافی کی جانب سے پتافی ہاوس وائس چئیرمین میر محمد غلام عرف میر پپو ٹالپر کی جانب سے میر آباد سابق تعلقہ ناظم حاجی خیر محمد کھو کھر کی جانب سے کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی جب کہ سید علی نواز شاہ رضوی سید ضیا عباس شاہ رضوی ضلع چئیرمین مخدوم میوں علی محمد ولہاری ۔ وائس چیئر مین میر پپو ٹالپر میونسپل کمیٹی چئیرمین سید امداد شاہ وائس چئیرمین شاہد جعفر قائم خانی ایم این اے عبد الستار بچانی ضلع کونسلر میر منصور ٹالپر حاجی خیر محمد کھو کھر رئیس غلام قادر مری آفتاب جونیجو ،پرویزسموں،معشوق زرداری و دیگر کی جانب سے نثار کھوڑو کو پی پی پی کاصدر بننے پر مبارکباد دی۔
تازہ ترین