• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات...جدید ٹرانسپورٹ بلوچستان میں کیوں نہیں؟

دور ِحاضر میں دنیا کے بعض ممالک میں ٹرانسپورٹ کا ایسا جدید اور آرام دہ نظام موجود ہے جس کے ذریعے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں سمٹ آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی عوام الناس کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کی طرف توجہ دی جا رہی ہے مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سفری سہولیات بہتر بنانے کی کوئی ایسی کاوش بلوچستان میں دیکھنے میں نہیں آ رہی حالانکہ یہاں پر پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کی وجہ عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہروں میں بھی ایسے علاقے موجود ہیں جو پختہ سڑکوں کی سہولت سے محروم ہیں۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے۔
(عنبرین خیام)
ambreen.sidd@hotmail.com


.
تازہ ترین