• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کے تدارک اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے چند سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت (کچن گارڈننگ) کا منصوبہ متعارف کروایا تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں سیڈ پیکٹس جن میں تقریباً 8سبزیوں کے بیج5 مرلہ جگہ پر کاشت کیلئے کافی ہوتے تھے، صرف 50روپے فی پیکٹ کے حساب سے شہری اور دیہی علاقوں میں فراہم کیے تھے۔ اس منصوبے سے لوگ اپنے گھر میں سبزی اگا کر اپنے کچن کے اخراجات بھی کم کرتے تھے اور آرگینک سبزی بھی دستیاب ہوتی تھی لیکن اس دفعہ ابھی تک سیڈ پیکٹس مہیا نہیں کیے گئے۔ آپ کے توسط سے میں ارباب اختیار سے اپیل کرتا ہوں کہ سیڈ پیکٹس جلد از جلد فراہم کئے جائیں تاکہ گھریلو پیمانے پر صاف پانی سے سبزیاں اگائی جاسکیں۔
(شفیق عصمت کاہلوں)
muhammadazamchandia@gmail.com


.
تازہ ترین