• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تاریخ شاہد ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے پہلے خود کو منظم کیا پھر ہی ترقی اُن کا مقدر بنی۔ ان اقوام کی اخلاقی اقدار میں برداشت اور نظم و ضبط کا مادّہ بدرجہ اتم موجود ہے۔ ہماری تنزلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ابھی تک انفرادی طور پر بھی اور بحیثیت قوم بھی خود کو منظم نہیں کر سکے ہیں۔ بدقسمتی سے ہم نظم و ضبط کے حوالے سے بانیٔ پاکستان کے بنیادی فرمودات کو مکمل طور پر پس پشت ڈال چکے ہیں۔ اس لئے اگر ہمیں خود کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو پہلے ہمیں خود کو منظم کرنا ہو گا۔ عام مشاہدہ ہے کہ عوام اپنے حکمرانوں اور سیاسی رہنمائوں کی اندھی تقلید کرتے ہیں۔ اس لئے ہمارے حکمرانوں کو بھی نظم و ضبط کی عمدہ مثال بننا ہو گا تاکہ عوام اُن کی تقلید کرتے ہوئے اپنی صفوں میں نظم و ضبط کی عادت ڈالیں۔
(مریم نفیس)
1702maryam@gmail.com


.
تازہ ترین