• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی عظیم ہستی استاد ہے۔ استاد سے مراد ہر وہ شخص ہے جس نے ہمیں پڑھایا، ہنر دیا یا کوئی علم سکھایا۔ حضورپاک ﷺ کا ارشاد ہے کہ میں بحیثیت معلم بھیجا گیا ہوں۔ روایت ہے کہ باب العلم سیدنا علیؓ کا قول ہے کہ ’’جس شخص نے مجھے ایک لفظ سکھایا وہ میرا استاد ہے۔ استاد کو روحانی با پ کا درجہ دیا جاتا ہے اور اساتذہ کیلئے ایک عالمی دن بھی (5اکتوبر) مقرر کر رکھا ہے لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پورے سال میں صرف ایک ہی دن کیوں؟ استاد جیسے قابل احترام پیشے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ایک دن تو کیا، ایک سال بھی کم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اساتذہ کی اہمیت اور ان کے مسائل کو سمجھیں اور خاص طور پر حکومت کو اساتذہ کے مسائل اور ان کی اہمیت کا احساس دلائیں، اس میں ہماری کامیابی ہے۔
( حافظ محمد عبد الصمد خان)
sk19_91@yahoo.com


.
تازہ ترین