• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹ بال لیگ ، آج4مقابلے ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) فٹبال کی دُنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی 87 برس پرانی اسپینش فٹبال لیگ ”لالیگا“کے 4مقابلے ہفتے کو لالیگا میں کھیلے جائیں گے ۔ ایونٹ کے تمام میچ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اپنے شائقین کیلئے براہ راست نشر کرے گا۔ پہلا میچ اسپانیول اور ایبار کے درمیان شام 4 بجے ہوگا۔ دوسرا مقابلہ بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان شام 7 بجکر15منٹ پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹاکرا الاویز اور ریال سوسائیڈاڈ کے مابین رات ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ اور چوتھا کھیل گرینیڈ اور اسپورٹنگ کے درمیان شب11 بجکر45 پر ہوگا۔ شائقین فٹبال اِن ٹیموںمیں نامور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔
تازہ ترین