• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجریز رافیل نڈال کی راہ میں حائل،بقیہ سیزن سے باہر ہوگئے

میڈرڈ ( نیوز ایجنسیز ) سابق عالمی نمبرایک اورچودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح رافیل نڈال نے 2017  میںمکمل فٹنس کے ساتھ واپس آنے کیلئےرواں برس اپنے سیزن کااختتام کردیاہے ۔ 30 سالہ کھلاڑی 2016 میں انجریزکاشکاررہ چکے ہیں اوراپنے بڑے ٹائٹلزمیں مزیداضافہ کئے بغیرمسلسل دوسری مہم سے باہرجارہے ہیں ،کلائی زخمی ہونے کے باعث وہ فرنچ اوپن میں تیسرے راؤنڈسے قبل دستبردارہوگئے تھے اوروہ اولمپکس تک باہررہے ۔نڈال نے فیس بک پرلکھاکہ یہ رازہے کہ میں اولمپک مقابلوں میں محدودتیاری کے ساتھ کھیلنے آیااورمکمل طورپرصحت یاب نہیں تھالیکن میرامقصدمقابلوں میںحصہ لینااوراسپین کیلئے میڈلزجیتناتھا۔اس کے بعدسے میری تکلیف میں اضافہ ہوااوراب میں مجبورہوں کہ مزیدکھیلنابندکروں اور 2017 کے سیزن کی تیاری شروع کردوں۔رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ میرے پاس صرف ڈھائی مہینے ہیں جس میں میں اتنا فٹ ہو جائوں جتنی مجھے ضرور ت ہے ۔ 
تازہ ترین