• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) دنیائے ٹینس کی آٹھ بہترین کھلاڑی گزشتہ روز سنگاپور میں ہونے والی ڈبلیو ٹی اےفائنلز کے ڈراز میں پہنچیں تو ہر نگاہ ان پر تھی ۔ ان آٹھ کھلاڑیوں میں جوہانا کونٹا ، اینجلیک کربر ، اگنیسکا رڈوانسکا ، گاربائن مگاروزا اور ڈومنیکا سبلکوواشامل ہیں ۔تقریب سے قبل ٹینس اسٹارز کاسنگا پور کے میرلین پارک میں فوٹو شوٹ ہوا ۔ فائنلز مقابلے کل سے شروع ہونگے۔ عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر سمیت رڈوانسکا ، سیمونا ہیلیپ ،کیرولینا پلسکووا ، مگاروزا ، میڈیسن کیز اور ڈومینیکا سبلکووا فائنلز مقابلے کیلئے منتخب ہو چکی ہیں۔ ایونٹ میں پہلا میچ رومانیہ کی سیمونا ہیلیپ اور امریکا کی میڈیسن کیز کے درمیان ہو گا ۔  
تازہ ترین