• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرولین ووزنیاکی بیمار،لکسمبرگ اوپن سے دستبردار

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) سیکنڈ سیڈڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اچانک بیمار ہونے کے سبب لکسمبرگ اوپن سے دستبردار ہو گئیں  ۔ ووزنیاکی اس سے قبل ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے عبور کر چکی تھیں ۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نےدوسرے رائونڈ میں جرمنی کی سبائن لسیکی  کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ،جہاں انہیں مونیکا نکولیسکو کیساتھ کھیلنا تھا مگر وہ بیمار ہونے کے سبب کھیل سے قبل ہی دستبردار ہو گئیں جس کے بعد مونیکا نکولیسکو بلا مقابلہ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
تازہ ترین