• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز انفرادی ٹائٹل پلوشہ اور رضوان اعظم کے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے بابر اعظم اور پلوشہ بشیر نے اسلام آباد میں کھیلے جانے والےانٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے انفرادی اعزاز اپنے نام کر لئے۔ پلوشہ بشیر اور رضوان اعظم نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت ماہ نور شہزاد اور عرفان سعید کو شکست دی جبکہ مینز ڈبلز کیٹگری کا اعزاز رضوان اعظم اور کاشف سلہری نے جیتا۔ جمعے کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل رائونڈ میں خواتین سنگلز میں پلوشہ بشیر نے سخت مقابلے کے بعد ماہ نور شہزاد کو 2-1سے شکست دیکر خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کیا ، میچ میں دونوں پلیئرز نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پلوشہ بشیر نے پہلے سیٹ میں 13-21کی شکست کے باوجود باقی دونوں سیٹس میں 21-18 اور 23-21سے کامیابی حاصل کی ۔مردوں کے انفرادی مقابلے میں رضوان اعظم نے عرفان سعید کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت 21-15اور21-18سے شکست دی ۔ مینز ڈبلز کیٹگری میں رضوان اعظم اور کاشف سلہری نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولے سعید بھٹی اور عظیم سرور کو 21-14اور21-13سے شکست دیتے ہوئے ڈبلز کا کرائون پنے نام کیا خواتین ڈبلز کیٹگری میں پلوشہ بشیر اور صائمہ منظور نے سدرہ حماد اور خضرہ رشید کو 13-21,21-11اور21-16سے شکست دیتے ہوئے خواتین ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقار احمد، ڈپٹی ڈی جی آغاز امجد اللہ ، ڈائریکٹر پی ایس بی اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی ۔
تازہ ترین