• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ پر دوستی ،آسٹریلوی خاتون کی پاکستان آکر نوجوان سے شادی

دیپالپور(نمائندہ جنگ) آسٹریلوی  خاتون سے انٹرنیٹ پر دوستی شادی میں تبدیل ہوگئی،آسٹریلوی خاتون نکول نے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، دیپالپور کے محلہ مبارک علی چنڈور کے رہائشی25سالہ شہزاد  نے  شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا اس کی نکول سے دوستی ایک سال قبل فیس بک پر ہوئی۔ ہمارے مابین ذہنی ہم آہنگی کے باعث یہ تعلق پسندیدگی میں بدل گیا جس کے بعد نکول نے مجھے شادی کی پیشکش کی مگر میں نے اس شرط پر شادی کی آفر قبول کرنے کا عندیہ دیا کہ وہ پہلے اسلام قبول کرے جس پر وہ ایک ہفتہ قبل پاکستان آئی اور  اسلام قبول کیا ،اب اس  کا  نام فاطمہ  ہے جبکہ گزشتہ روز ہم نے دیپالپور میں کورٹ میرج کرلی ہے۔
تازہ ترین