• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے بزنس مین چوہدری امانت کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ “ آج نشر ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) اسپین میں پاکستانی نژاد بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے کہا ہے کہ اکیلے نہیں لیکن اچھی ٹیم اور انتظامیہ کے ساتھ بہتر انداز میں کاروبار چلایا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ برس 20کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ پاکستان سے باہر رہ کر اپنے رشتوں کی قدر زیادہ ہوتی ہے۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کے دوران کیا۔ ساحل سمندر کا دلفریب نظارہ ، فیری کی سیر، سوشلسٹ پارٹی کے اراکین سے ملا قات ،کمپنی کے ہیڈ آفس ، سینئر اسٹاف سے میٹنگ ، والی بال گراؤنڈ کا دورہ،پاکستانی کمیونٹی کا پرتپاک استقبال ،شجاع والی بال ٹورنامنٹ یورپ کا فائنل میچ،جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب،اسپین کا مشہور ثقافتی ڈانس فرامنگو دیکھنے کے لیے رملا روال آمداور دیگر دلچسپ سوا ل و جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ سہیل وڑائچ کی میزبانی میں ہفتے کی شام 7بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین