• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کاانڈین مواد دکھانے یا نشرکرنے کی مانیٹرنگ شروع،خلاف ورزی پرٹی وی چینلز،ایف ایم ریڈیوبندکردیئے جائیں گے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پیمرا نے جمعہ کو سہ پہر3 بجے سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور شوکا ز نوٹس جاری کئے بغیر ٹی وی چینلز یا ایف ایم ریڈیوز کو بند کردیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، تمام پیمرا ریجنل و سب آفیسز کو ضروری احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ پیمرا نے دوروز قبل اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت 21 اکتوبر 2016 سہ پہر 3 بجے کی ڈیڈ لائن کااعلان کیا تھا اور تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔
تازہ ترین