• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے سے قبل پیپرورک مکمل کریں ،اظہرعابدی

 کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے منفرد مارننگ شو جیو پاکستان میں کرکٹ ایکسپرٹ عالیہ رشید، مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری ،اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کی فاؤنڈر ماہرہ عمر اور ممتاز کیرئیر کونسلر اظہر حسین عابدی صاحب نے اپنی دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کے ذریعے ناظرین کو سیاست ،تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ،اس حوالے سے  جیو پاکستان میں نوجوانوں اور ان کے مسقبل کے لے پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممتاز کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی صاحب نے کہا کہ مختلف ممالک اپنے ویزہ کے پراسس میں تبدیلیاں لیکر آرہے ہیں ویسے تو یہ قوانین تمام ممالک پر نافد ہوتے ہیں لیکن کچھ قوانین خاص طور پر ہم پر لاگو ہوتے ہیں اور نہایت باریکی سے دیکھا جاتا ہے کہ ہم نے تمام requirements  پوری کی ہیں یانہیں سب سے پہلے آپ اپنا پیپر ورک دیکھیں اور اس مخصوص ملک میں جاکر آپ انڈر گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ ڈگری کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے آپ کوالیفائی کرتے ہیں یا نہیں اور اس ملک میں entry requirements مثلاً ایک بنیادی requirements ہے میٹرک ہے انٹر میڈیٹ ہے  یا انڈر گریجویٹ ڈگری ہے اس کے ساتھ انگریزی زبان کی requirements ہے زیادہ تر ممالک میں اب ہوگئی ہیں ۔ان تمام چیزوں کے مکمل ہونے کے بعد ہی آپ اس ملک کا سفر کریں تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔اسامہ غازی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ڈگڈگی کے بیان کی تشریح مختلف سیاسی رہنما مختلف انداز میں کررہے ہیں ،ڈان کی خبر پر حکومت تردید کرچکی ہے لیکن اب اسے مزید احتیاط کی ضرورت ہے کیوں کہ ایک متنازع سا بیان بھی اس کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں جب بھی کوئی تحریک چلاتی ہیں تو کوشش کرتی ہیں کہ یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ اسٹبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں اور وہ الگ الگ ہیں تاکہ اپنی تحریک کو وہ اور زیادہ مضبوط کرسکیں اور یہ تاثر پیدا کرسکیں کہ ان کی تحریک کے پیچھے کوئی ایسی تیسری قوت ہے کہ وہ مداخلت کرے گی اور ان کی تحریک کامیاب ہوجائے گی،یہ تاثر اگر دھرنے اور تحریک سے نکال دیں تو پھر کچھ باقی نہیں بچے گا ،میاں نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ،سرل المیڈا کی اسٹوری کے بارے میں وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر چوہدری نثار تحقیق کررہے ہیں  اور انشاء اللہ جلد اس بارے میں حقیقت منظر عام پر آئے گی ،پرو گرام میں گورنر سندھ اور پی ایس پی کے رہنما مصطفی کمال کے درمیان جاری تنازع کے بارے میں رپورٹ بھی شامل تھی ،ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کی جانب سے ٹی وی توڑنے کی وڈیو بھی پروگرام میں شامل تھی اس کے علاوہ گلہری کو جگلنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیاجس سے یقینا ناظرین محظوظ ہوئے ہونگے ، ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کا یاد گار کرداروں پر منفرد انداز بھی جیوپاکستان کا حصہ تھا ،کراچی کے ساحل پر فرنچ بیچ کے مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں سے سمندری حیات کو لاحق خطرے کے بارے میں ایک رپورٹ بھی جیو پاکستان میں دکھائی گئی،اس بارے میں بات کرتے ہوئے اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کی فاؤنڈر ماہرہ عمر نے کہا کہ ساحلوں پر تیزی سے تعمیرات جاری ہیں لیکن ایک اصول ہے کہ وہاں کے ماحول کومد نظر رکھ کر تعمیرات کی جاتی ہیں اس اصول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ،ساحل پر سمندری کچھوے، ہجرت کرنیوالے پرندے ،اور کئی اقسام کے حشرات الارض اور مچھلیوں کی افزائش نسل خطرے میں ہے ،سمندر پر قبضہ کرکے زمین لی گئی ہے اس پر عوام اور متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہئے مینگروز کے جنگلات کو بھی اس سے شدید خطرات ہیں ، کراچی کے تفریحی مقام چرنا آئی لینڈ کے بارے میں ایک رپورٹ بھی جیو پاکستان میں دکھائی گئی ،ہما امیر شاہ نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ ہم وہاں کیوں نہیں گئے لیکن مجھے شارک مچھلیوں کا خوف ہے،پانامہ لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے بارے میں خصوصی رپورٹ بھی جیو پاکستان میں دکھائی گئی اس بار ے میں گفتگو کرتے ہوئے طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دائر پٹیشن میں براہ راست وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف الزامات ہیں اور عمران نہیں چاہیں گے کہ جوڈیشل کمیشن بنے میر ی دوسری استدعا ہے کہ اس میں کوئی دوسری ایجنسی ایف آئی اے و غیرہ اس پر کارروائی کریں لیکن اب تمام پٹیشنز منظور کرلی گئی ہیں اور نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اب یہ عدالت کی مرضی ہے کہ اس کی انکوائری کروائے یا جوڈیشل کمیشن بنائے وزیر اعظم پر براہ راست کسی جرم کا الزام نہیں ہے اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ انہیں عدالت طلب کرے گی ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا اور یونس خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،اسپورٹس جرنلسٹس عالیہ رشید نے اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ میچ نارمل ہے پچھلے آٹھ میچز میں پاکستانیوں نے سولہ سنچریاں بنائی ہیں اور تمام چیزیں پاکستان کے حق میں جارہی ہیں اور یونس کے آنے سے ٹیم کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا کنڈیشن کے حساب سے ٹیم کی سلیکشن کی جائے گی ،پاکستان کو اس میچ کو ایزی نہیں لیناچاہئے ۔اس میچ میں اسپنرز کامیاب ہونگے ،پی ایس ایل کے حوالے سے عالیہ رشید کا کہنا ہے نجم سیٹھی صاحب نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہوگا اور لاہور قلندر میری ٹیم ہے میرے چینل کی ٹیم ہے میں تو اس کو سپورٹ کروں گی ہی لیکن بطور جرنلسٹ میں تما م ٹیموں کی حوصلہ افزائی کروں گی جو ہمارے برانڈ کو بڑا بنائے گی۔سی پیک کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے سازشوں کے ثبوت ملے ہیں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جینس بیورو، اس بارے میں رپورٹ بھی پروگرام میں شامل تھی دفاعی تجزیہ کارعامر رانا نے پروگرامیں بات کرتے ہوئے کہا  ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ طالبان کو بعض غیر ملکی ایجنسیوں نے اپنے لیے ایک اثاثہ سمجھا تھا ٹی ٹی پی اور ترکمانستان موومنٹ کا کیس الگ ہے ہلمند میںطالبان نے ترکمانستان موومنٹ کو مار بھگایا ہے ستر کے سانحے میں بھی بھارت ملوث تھا تحریک طالبان پاکستان کی افرادی قوت جماعت الاحرار میں شامل ہوگئی ہے ، آبادی میں مسلسل اضافے کے بارے میں بھی رپورٹ جیو پاکستان میں شامل کی گئی اس بارے میں بات کرتے ہوئے خاور خان نمائندہ جیو نیوز نے کہا کہ فیملی پلاننگ کو معاشرے میں برائی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ڈاکٹر صادقہ جعفری صدر نیشنل کمیٹی برائے چائلڈ ایند ہیلتھ کئیر کا کلپ دکھایا گیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ زچگی کے دوران شرح اموات میں اضافہ بھی تشویش ناک ہے ایک اسٹڈی میں ہمیں پتہ چلا کہ سوشیو اور کلچر پرابلمز بھی  خواتین  میں اموات کا بڑا سبب ہیں ان پڑھ اور پڑھے لکھے دونوں لوگ خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں غلط فہمیوں کا شکار ہیں ۔
تازہ ترین