• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کا کرکوک میں جوابی حملہ، 22 افراد جاں بحق، موصل میں فورسز کی پیش قدمی

بغداد ( جنگ نیوز)داعش نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کرکوک میںخودکش حملے کیے جس کے نتیجے میں 22 افراد مارے گئے جبکہ عراقی فورسز کی موصل کی جانب پیش قدمی جاری ہے، جنگجوؤں نے عراق کے شمالی شہر کرکوک میں جمعہ کو دونوں حملوں کی ذمہ داری قبو ل کر لی ہے،فورسز کی جوابی کارروائی میں داعش کے 12 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے،ایک خودکش حملہ عراق کے شمالی حصے میں ایک زیر تعمیر پاور پلانٹ پر کیا گیا جس میں4ایرانیوں سمیت  14افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ دوسرا حملہ ایسے ہی حملے میں 6 عراقی پولیس اہل کار اورداعش کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے، حملہ پولیس کی عمارتوں کے ایک احاطے پر ہوا،حملوں کے بعد کرکوک میں ایمرجنسی نا فذ کردی ہےاور مسجدیں بند ہونے کے باعث جمعہ کے خطبے بھی نہ ہوسکے دوسری جانب کرکو ک کے نزدیک ہی مزار کے قریب بمباری سے 15 خواتین ہلاک جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے ، ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ موصل کے بعد فورسز کا اگلہ ہدف کا داعش  کا خودساختہ دارالحکومت  رقہ ہونا چاہیے جبکہ پینٹاگون کے چیف  اور امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نےکہنا ہے کہ ترکی یقینی طور پرمو صل آپریشن میں کرادر ادا کرے گا ، کرکوک میں ہی اسنائپر کے حملے میںعراقی صحافی  مارا گیا ،واقع اس وقت پیش آیا جب عراقی فورسز اور جنگجو ؤںمیں جھڑپیں جاری تھیں،عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی خود کش حملہ آوروں اور جنگجوؤں نے پولیس کی 3 عمارتوں اور ایک سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر پر دھاوا بول دیا تھا،اطلاعات کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے جمعرات کو موصل کے جنوب میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ کو آگ لگا دی تھی جب عراقی فوج جنگجوؤں کو شہر سے باہر دھکیل رہی تھی،کرکوک کی سرکاری عمارات کو نشانے بنانے کے علاوہ داعش کے جنگجوؤں نے شہر کے شمال میں واقع ایک بجلی گھر کو بھی آگ لگا دی ہے۔ کرکوک کے ایک میئر کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ 
تازہ ترین