• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی لیکس امریکی صدر اوباما کی بھی خفیہ ای میلز جاری کردیں

 واشنگٹن (آئی این پی)انٹر نیٹ پر خفیہ مواد جاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدر باراک اوباما کی خفیہ ای میلز جاری کردیں، وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس نے دعوی کیا کہ 2008ء  میں اوباما نے انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کرتے ہوئے ملکی معیشت کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھیں، صدارتی انتخابی مہم کے منیجر جان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلز سے اوباما کی کم از کم پانچ ای میلز ملی ہیں یہ ایل میلز خفیہ ایڈریس سے کی گئی تھیں۔وکی لیکس نے سوال اٹھایا ہے کہ اوباما کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
تازہ ترین