• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلب کا محاصرہ اور فضائی حملے جنگی جرائم ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا( جنگ نیوز)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حلب کا محاصرہ اور فضائی حملے جنگی جرائم ہیں، اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ شامی شہر حلب کا محاصرہ اور مسلسل کی جانے والی بمباری سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہورہے ہیں جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے ، ہیومن رائٹس کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ حلب میں ہونے والےفضائی حملوں کی آزاد تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ذمےداروں کو سزا دی جاسکے تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
تازہ ترین