• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ لگنے کا الارم بجنے سے لندن کے سٹی ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

لندن (جنگ نیوز) لندن میں سٹی ایئرپورٹ پر آگ لگنے کا الارم بجنے سے تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق، واقعے کے بعد حکام نے تمام مسافروں کو ٹرمینل سے باہر بھیج دیا۔ فائر الارم شام ساڑھے چار بجے اچانک بجنا شروع ہوگیا جس کے بعد حکام نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ایئرپورٹ پر کہیں بھی آگ نہیں لگی۔ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ  یہ الارم از خود کیسے بجنا شروع ہوا تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے قبل نہیں بتا سکتے کہ مسافروں کی پریشانی کا باعث بننے کا یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔ آخری اطلاعات تک ایئرپورٹ کی عمارت کو مکمل خالی کرا لیا گیا تھا پروازیں معطل تھیں۔
تازہ ترین